حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی کے ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ہندوستان میں انجمن خطاطان کے تعاون سے ہندی خطاط کے درمیان منعقد ہوا جسمیں انہوں نے اپنے فن پارے ارسال کئے تھے۔
مقابلوں کے لئے ستمبر کے آغاز سے کام شروع ہوا اور اس میں خطاطی کے آثار ارسال جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے جسمیں قرآنی آیات کی خطاطی جمع کیا جاتا ہے۔
خطاطی کے نمونوں کے لئے ماہرین کی ٹیم فیصلہ اگلے مہینے کو کرے گی۔مقابلوں کے ہمراہ ورکشاپ ، خطاطی کورس اور دیگر پروگرامز بھی منعقد کیا گیا۔
واضح رہے کہ ان مقابلوں کا مقصد قرآنی و اسلامی خطاطی کی ترویج، خط نسخ اور خط نستعلیق اور خطاطوں کی حوصلہ افزائی کرنا بتایا جاتا ہے۔
خواہمشند حضرات مقابلوں میں شرکت کے لیے دھلی نو میں ایرانی ثقافتی مرکز کے ایڈریس
یا انکے نشانی ichdehli@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں۔